اے آئی غلط ہاتھوں میں گئی تو اربوں زندگیاں خطرے میں، بل گیٹس

شائع شدہ تاریخ 26 ستمبر, 2026
اے-آئی-غلط-ہاتھوں-میں-گئی-تو-اربوں-زندگیاں-خطرے-میں،-بل-گیٹس

9 نیوز ایچ ڈی: مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے تیزی سے بڑھتے استعمال کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تو یہ دنیا بھر میں اربوں انسانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

بل گیٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال سے جہاں لوگوں کو کئی شعبوں میں فائدہ مل رہا ہے، وہیں اس ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خدشات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی کو محفوظ طریقے سے استعمال کرنے اور اس کے ممکنہ خطرات کو کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات ضروری ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں اے آئی لوگوں کی زندگیوں اور کام کرنے کے طریقوں پر مزید اثر ڈال سکتی ہے، اس لیے اس ٹیکنالوجی کے استعمال میں احتیاط اور ذمہ داری بہت اہم ہے۔