راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان 325 رنز بنا کر آؤٹ، 227 رنز کی برتری

شائع شدہ تاریخ 18 نومبر, 2026
راولپنڈی-ٹیسٹ-پاکستان-325-رنز-بنا-کر-آؤٹ،-227-رنز-کی-برتری

9 نیوز ایچ ڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 221 رنز بنا کر 7 وکٹیں گنوا دیں، جس کے بعد قومی ٹیم کو 123 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 121 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی، تاہم سری لنکن بولرز نے اچھی واپسی کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا۔ لنچ کے وقفے تک پاکستان نے 221 رنز بنائے تھے اور اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے اذان اویس 47 اور طیب عارف 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ سعد شکیل نے 24 اور صائم ایوب کی جگہ کھیلنے والے ثاقب خان نے 37 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے لہرو کمارا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ غازی غوری 8 اور عامر جمال ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

یاد رہے کہ پاکستانی بولرز نے پہلے روز شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم کو صرف 98 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا۔ پاکستان کی نظریں اب اپنی برتری مزید بڑھانے پر ہیں، جبکہ سری لنکا باقی وکٹیں جلد حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔