آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا مؤقف واضح، عراقچی نے شرائط بتا دیں

شائع شدہ تاریخ 29 ستمبر, 2026
آبنائے-ہرمز-کھولنے-پر-ایران-کا-مؤقف-واضح،-عراقچی-نے-شرائط-بتا-دیں

9 نیوز ایچ ڈی: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اس حوالے سے تہران کی شرائط واضح ہیں۔

عباس عراقچی کے مطابق آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے پہلے ایران کی جانب سے پیش کی گئی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے پر ایران نے کسی قسم کی لچک نہیں دکھائی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران کے مؤقف سے متعلق مختلف باتیں منسوب کی جا رہی ہیں، تاہم ایران کی بات واضح ہے۔ ان کے مطابق اس وقت توجہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ہے جبکہ دیگر معاملات پر بھی ایران کا مؤقف پہلے سے واضح ہے۔

عباس عراقچی نے جوہری معاملے میں ایران کی جانب سے لچک دکھانے کی خبروں کی بھی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق کسی بھی پیش رفت کا انحصار اعلان کردہ شرائط پر عمل درآمد سے ہوگا۔

ایران اور امریکا کے درمیان اس معاملے پر ثالثوں کے ذریعے رابطے جاری ہیں، جبکہ تہران امریکی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔