ورلڈکپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان بھارت آمنے سامنے
شائع شدہ تاریخ 02 اکتوبر, 2026
9 نیوز ایچ ڈی: آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے شائقین کی توجہ ایک بار پھر روایتی حریفوں کے مقابلے پر مرکوز ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کرے گا، جبکہ بھارت 7 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔
ورلڈکپ 2027 کا آغاز 2 اکتوبر سے ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 21 نومبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا، جس میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں شریک ہوں گی۔